بلوچستان مان 5 مهينا اڳ کنڀي گم ڪيل اي اين پي اڳواڻ اسد خان اچڪزئي جي لاش هٿ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے کئی ماہ سے لاپتہ سیکرٹری اطلاعات  اسد خان اچکزئی کی لاش کوئٹہ سے برآمد کرلی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغرخان اچکزئی  نے تصدیق کی ہے کہ اسد خان اچکزئی کی لاش آج کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار سے ملی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسد خان اچکزئی 5 ماہ سے لاپتا تھے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چند روز قبل ایک اغواء کار کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر پولیس نے اسد خان اچکزئی کی لاش نوحصار سے برآمد کی ہے۔

 خیال رہے کہ اسد خان اچکزئی کو 5 ماہ قبل پارٹی  کی مرکزی کونسل سیشن میں شرکت کیلئے چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے ائیر پورٹ روڈ سے اغواء کیا گیا تھا۔ وہ اے این پی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔